• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک ایران وزرائے خارجہ کا ٹیلیفون پر رابطہ، مختلف امور پر تبادلہ خیال

تہران (صباح نیوز)ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زردادری سے ٹیلی فون پر گفتگو اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا،گفتگو میں بلاول بھٹو نے دوطرفہ اور عالمی مسائل میں باہمی تعاون کے فروغ پر زور دیا ۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے ترجمان وزارت خارجہ کے شعبہ اطلاع رسانی کے مطابق حسین امیر عبد اللہیان نے وزیر خارجہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلیفونک گفتگو میں حضرت شاہچراغ کے حرم مطہر میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرنے پر قدردانی کی۔
اہم خبریں سے مزید