سری نگر(ایجنسیاں) بھارت نےمشرقی لداخ میں چین سے کشیدگی کے پیش نظر لائن آف ایکچوئل کنٹرول ( ایل اے سی )کے ساتھ بنیادی ڈھانچے کے کئی منصوبے مکمل اور سرنگوں، گولہ بارود کی حفاظت گاہوں کی تعمیر تیز کردی ، لداخ کو دنیا کی سب سے لمبی سرنگ کے ذریعے ہماچل پردیش سے ملانے کا منصوبہ بھی شروع، 60,000 کلومیٹر سڑکیں، 693 پل تعمیر کئے گئے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی وزارت دفاع کے حکم پر بارڈر روڈز آرگنائزیشن( بی آر او )نے 60,000 کلومیٹر سے زیادہ سڑکیں، 693 بڑے مستقل پل جن کی کل لمبائی 53,000 میٹر ہے اور 19 کلومیٹر کے فاصلے کے ساتھ چار سرنگیں بنائی ہیں، مزید 11سرنگوں کی تعمیر کی منصوبہ بندی بھی کی جار ہی ہے، مقصد سرحدی علاقوں میں بھارتی فوجیوں کی تیزی سے نقل و حرکت ممکن بنانا ہے لداخ کو دنیا کی سب سے لمبی سرنگ کے ذریعے ہماچل پردیش سے ملانے کا منصوبہ بھی شروع کیا گیا ہے ۔