لاہور(نمائندہ جنگ)پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن (مرکزی)کی جنرل باڈی کا اجلاس ہو ا جس کی صدارت مرکزی چیئرمین عاصم غنی عثمان نے کی۔ اجلاس میں پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخواہ کے ممبران کثیر تعداد میں شامل تھے۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ جب تک حکومت اضافی چینی برآمد کرنے کی اجازت نہیں دیگی تب تک کو ئی شوگر مل نہیں چلےگی۔