اسلام آباد (نمائندہ جنگ)وفاقی وزیر برائے ایوی ایشن ڈویژن خواجہ سعد رفیق نےکہاہےکہ سکھر اور ڈیرہ اسماعیل خان ایئر پورٹ کی اپ گریڈیشن کیلئے ابتدائی کام مکمل ہوچکا ہے دونوں کو انٹرنیشنل ایئرپورٹ بنائینگے .
سود کی مد میں پی آئی اے کو سالانہ 50 سے 55 ارب روپے کی رقم ادا کرنا پڑ رہی ہے چھوٹے ہوائی اڈوں پر پروازیں چلانے کیلئے 70 سے 80 سیٹوں والے ریجنل جیٹ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اسوقت کل 47 ہوائی اڈوں میں سے 17 غیر فعال ہیں۔