• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ریجن کی 7 جیلوں میں وارڈر زکی 769 اسامیاں خالی

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) راولپنڈی ریجن کی 7جیلوں میں وارڈر،ہیڈوارڈر اورچیف وارڈرکی 769اسامیاں خالی ہیں ۔ذرائع کے مطابق ملازمین کی قلت کے باعث جیلوں کی انتظامیہ کومشکلات کاسامناہے۔جنگ کودستیاب اعدادو شمارکے مطابق راولپنڈی ریجن کی 7 جیلوں سینٹرل جیل راولپنڈی ،ہائی سیکورٹی بارک راولپنڈی ، ڈسٹرکٹ جیل اٹک ،ڈسٹرکٹ جیل گجرات ، ڈسٹرکٹ جیل جہلم ،ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین اورسب جیل چکوال میں کل منظوراسامیوں کی تعداد 2145 ہے لیکن اس وقت ان جیلوں میں صرف 1376 ملازمین تعینات ہیں۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ملازمین کی کمی کے باعث ان میں 101 ملازمین ایسے بھی ہیں جنہوں نے بیسک ٹریننگ کورس نہیں کیا لیکن ملازمین کی قلت کی وجہ سے انہیں بھرتی کے بعدجیلوں میں تعینات کردیاگیاہے ۔ریجن کی جیلوں میں چیف وارڈرکی 10،ہیڈوارڈرکی 18،وارڈرکی 691، فیمیلچیف وارڈرکی 15،فیمیل ہیڈوارڈرکی 27 اورفیمیل وارڈرکی 46 کی سیٹیں خالی ہیں ۔ راولپنڈی کی سینٹرل اڈیالہ جیل اورہائی سیکورٹی بارک میں کل منظوراسامیاں 759ہیں جن میں سے 255اسامیاں خالی ہیں ۔
اسلام آباد سے مزید