• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حوالہ ہنڈی اور سائبر کرائم میں ملوث 9 افراد گرفتار

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی اور سائبر کرائم میں ملوث 9 افراد کو گرفتارکر لیا ۔ ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد نے ہنڈی حوالہ میں ملوث ملزم محمد زاہد کو بلیو ایریا سے گرفتار کیا ،دوران تلاشی ملزم کی گاڑی سے 23500 سعودی ریال اور 28 لاکھ روپے برآمد کر لئے گئے۔ایف آئی اے کے پی کے زون نے ہنڈی حوالہ میں ملوث ملزم محمد ذیشان کو گرفتار کر لیا۔ ملزم بغیر لائسنس کے غیر ملکی کرنسی کی خریدو فروخت میں ملوث تھا۔ ملزم محمد ذیشان کو چوک یادگار پشاور سے گرفتار کیا گیا جس کے قبضے سے 33 لاکھ روپے مالیت کی ملکی وغیر ملکی کرنسی اور ہنڈی حوالہ سے متعلق رسیدیں برآمد کر لئی گئیں۔ دریں اثنا ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے منظم گینگ کے 4 ارکان کو دھر لیا ۔ ملزمان خود کو شکایت کنندہ کا دوست ظاہر کرتے ہوئے مالیاتی فراڈ میں ملوث تھے۔ملزمان نے جعل سازی کرتے ہوئے شکایت کنندہ کے بینک اکاونٹ سے 3 لاکھ روپے ہتھیائے ۔ گرفتار افراد میں بابر علی، محمد امین، عبدالشکور اور نادر علی شامل ہیں ملزمان کو ٹوبہ ٹیک سنگ سے گرفتار کیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید