• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی ایف اے کی کارروائیاں، کوئٹہ میں 15،واشک میں 3 مراکز کو جرمانے

کوئٹہ ( خ ن ) بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جانب سے غیرمعیاری و مضر خوراک کی فراہمی کے خلاف کارروائیوں اور تعلیمی اداروں میں فوڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی سیشنز کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔ اس ضمن میں بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی انسپیکشن ٹیموں نے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں مراکز کا معائنہ کرتے ہوئے 15 جبکہ ضلع واشک میں 3 مراکز پر جرمانے عائد کردئیے ۔ بی ایف اے حکام کے مطابق شکایات موصول ہونے پر بیوٹمز میں قائم کینٹینز و فوڈ کارنرز کا انسپیکشن کیا گیا جہاں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر یونیورسٹی کی مرکزی کینٹین سمیت 4 مراکز کو جرمانہ کیا گیا ، یونیورسٹی کی مرکزی کینٹین کے پراسیسنگ ایریا میں گندگی ، پکوان میں چائنیز نمک ،استعمال شدہ کوکنگ آئل و ناقص رنگوں کا استعمال ، ورکرز کی ذاتی صفائی کی حالت خراب ، خام اشیاء ذخیرہ کرنے کا نظام ناقص اور فرش و فریزرز آلودہ پائے گئے ، جبکہ ٹی اسٹال و جوس سینٹر میں چائے اور جوس (ملک شیک) میں استعمال کیا جانے والا دودھ ملاوٹی پایا گیا۔جناح ٹاؤن سمنگلی روڈ میں 1 معروف فوڈ کارنر سمیت 4 مراکز کے خلاف ایکشن ، جرمانے عائد کردئیے گئے ۔ اسی طرح جناح ٹاؤن و سمنگلی روڈ میں مراکز کی چیکنگ کے دوران 4 خوراک کے مراکز پر جرمانے عائد کیے گئے ، جرمانہ کیے گئے مراکز میں 1 معروف فوڈ کارنر کے خلاف زائد المعیاد پنیر (Cheese) کی موجودگی اور گزشتہ جرمانے کی رقم تاحال عدم ادائیگی پر کارروائی کی گئی ۔ ایک اور فوڈ کارنر کو صفائی و نکاسی آب کے نامناسب انتظامات اور پکوان میں چائنیز نمک و نان فوڈ گریڈ کلرز کی مکسنگ جبکہ 1 ٹی کارنر و 1 فاسٹ فوڈ پوائنٹ کو مجموعی طور پر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا۔علاوہ ازیں فوڈ سیفٹی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی اور فوڈ بزنس لائسنس کی عدم دستیابی پر مسجد روڈ و شاوکشاہ روڈ میں5 جنرل اسٹورز اور 2 فوڈ پوائنٹس کے خلاف ایکشن لیا گیا۔
کوئٹہ سے مزید