کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ پولیس نے دومختلف کارروائیوں میں چرس برآمدہونے پر دومنشیات فروشوں کو گرفتارکرلیا پولیس کے مطابق ایس ایچ او نیو کچلاک روزی خان نےایک کارروائی کےد وران 13سوگرام چرس برآمدہونے پر منشیات فروش شیرجان کو گرفتارکرلیا دریں اثناء ایس ایچ او پشتون آباد ولی اچکزئی نے عملے کے ہمراہ 11سو20گرام چرس برآمدہونے پر منشیات فروش وزیرمحمدکوحراست میں لے لیا ۔