• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لڑکی کی مرضی کے بغیر نکاح برقرار نہیں رکھا جاسکتا، لاہور ہائیکورٹ

لاہور(آئی این پی)لاہورہائیکورٹ نے خاتون کی 10برس کی قانونی جنگ کے بعد اپیل منظور کرتے ہوئے فیصلہ سنایا کہ لڑکی کی مرضی کے بغیر ہونے والے نکاح کو برقرار نہیں رکھا جا سکتا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد حسین چٹھہ نے جعلی نکاح نامہ بنا کر خاتون کو ہراساں کرنے کے خلاف اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اس بات کا ثبوت لڑکے کو دینا ہے کہ نکاح خاتون کی مرضی سے ہوا ہے یا نہیں۔عدالت نے ٹرائل کورٹ کا نکاح درست ماننے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور جسٹس عابد حسین چٹھہ نے خاتون بختاور بی بی کی درخواست پر 9 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔فیصلہ میں کہا گیا کہ خاتون کی کہانی سادہ ہے کہ مبینہ شوہر نے اسے ہراساں کرنے کے لئے جعلی نکاح نامہ تیار کرایا، خاتون کے مطابق جب اس نے اصل نکاح کیا تو اس کے والدین نے شرکت کی اور اس کی رضا مندی سے ہوا، یہ بالکل واضح ہے کہ مبینہ نکاح پورے پلان کے تحت ترتیب دیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید