• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی تعاون سے پشاور کو پھولوں کا شہر بنائیں گے، حاجی زبیر علی

پشاور (جنگ نیوز) مئیر پشاور حاجی زبیرعلی نے کہاکہ تاجر برادری اور پشاور کے عوام کی تعاون سے پشاور کوپھولوں کا شہر بنا ئینگے ، پشاور کی تعمیر و ترقی میں تاجربرادری و بزنس کمیونٹی ریڑ ھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں،گذشتہ روزکیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ کے سٹی کونسل ہال میں تاجربرادر خیبر پختونخوا کے صدر ملک مہر الہی ، پشاور کے بازاروں کے صدور ،جنرل سیکرٹر یزاو بزنس کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کیں، میئر پشاور حاجی زبیر علی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پشاور کو خوبصورت اور ٹریفک سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے 25 نمائندوں کی کمیٹی بنائی جائیگی جس میں تاجر برادری ، ہیلتھ ،ایجوکیشن ، پولیس ،پیسکو، بجلی ، گیس اور دیگر محکموں کے نمائند ے شامل ہونگے جو پشاور کے مسائل کے حل میں اپنا اپنا رول پیش کرینگے ، مئیر پشاور نے کہاکہ پشاور میں ٹریفک کے مسائل کے حل کیلئے پنجاب سے ایکسپرٹ ٹریفک منیجمنٹ ایک وفد بلایا تھا جنہوں نے سروے کیاجس کی رپورٹ دودن میں آجائیگی اور اس پر عمل درآمد کرنے کے ساتھ ٹریفک کا نظام بہتر کرینگے ،انہوں نے کہاکہ نمکمنڈی پلازہ کی دکانوں کا مسئلہ بھی 6 دسمبر تک حل ہوجائیگا ،اور جو معاہدہ آپ لوگوں کے ساتھ ہوا ہے اسی پر عمل درآمد ہوگا ، جبکہ خواجہ سراؤں کیلئے جگہ مختص کرینگے جس میں انکے لیے ہسپتال ،ووکیشنل سنٹر اور سہولیات فراہم کرینگے ، جبکہ شہرمیں تجاوزات کے خاتمے کیلئے تاجروں کے مشاورت سے منصوبہ بنائینگے جو سٹی کونسل ہال سے منظور کرائینگے جس میں ریڈ لائن مختص کی جائیگی جس میں دکاندار وں کواس لائن کے اندر اندر سامان رکھیں گے اور تاجر براردی اس میں مکمل تعاون کرینگے ،جبکہ پشاور میں تمام دکانوں کو کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ میں رجسٹرڈ کرائینگے ، انہوں نے کہاکہ ڈچنگ کا مسئلہ ہے جسمیں گیس والے کھدائی کرلیتے ہیں جس کے بعد ٹی ایم ایز کھدائی کرتے ہیں جس کی وجہ سے گلیاں کھنڈرات کی شکل اختیار کرلیتی ہے اسکے لیے لائحہ عمل تشکیل دینگے کہ اگر کسی محلے یاگلی میں ترقیاتی کام کرناہوتومتعلقہ محکموں سے رابطہ کیاجائیگا تاکہ بیک وقت کام ہوسکے اور گلیاں بار بار نہ ٹوٹے انہوں نے کہ ہیئر ٹیچ ٹریل کادورہ کرینگے اور وہاں پر موجود انتظامات کا جائزہ لیا جائیگا ، اس موقع پر تاجروں کا پشاور کو خوبصورت بنانے میں مئیر پشاور کے شانہ بشانہ کردا ر اداکرنے اور مئیر پشاورکے حمایت کا اعلان کیا۔ اور پشاور خوبصورت بنا نے کے حوالے سے بازاروں میں پھولوں کے گملے لگانے کابھی ا علان کیا ، گذشتہ روز سٹی کونسل ہال میں میئرپشاور حاجی ز بیر علی نے پشاور کوپھولوں کا شہر بنانے میں تاجروں سے تجاویز مانگی تھیں ۔ ،اس موقع پر تاجروں نے کہاکہ پشاور میں بے ہنگم ٹریفک کاکنٹرول کرنے کیلئے لائحہ عمل بنایاجائے۔ اس موقع پر بازاروں کے صدور نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پشاور میں ڈبلیو ایس ایس پی صفائی میں مکمل ناکام ہوچکی ہے اور اس سلسلے میں وزیراعلی خیبر پختونخوا نے بھی ایک باز سے زیادہ ڈبلیو ایس ایس پی کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت فوری طور پر ڈبلیو ایس ایس پی کو بلدیاتی ادارو ں کے ماتحت کریں ،تاجروںکے صدور اور بزنس کمیونٹی نے مئیر سے مطالبہ کیا کہ گنجان ترین بازاروں میں مستری خانے بنے ہوئے ہیں ،گاڑیوں کی مرمت سڑک کے کناروں پر ہورہی ہیں جس کے لیے میٹر وپولیٹن گورنمنٹ شہر سے باہر جگہ مختص کریں ، ، جبکہ کوہاٹی گیٹ کا ہسپتال بھی غریبوں کے لیے شروع کیاجائے ، جبکہ پشاور شہر میں تجاوزات کی بھر مار ہیں لہذا اس کے لیے بھی لائحہ عمل تیار کیاجائے
پشاور سے مزید