ملتان (سٹاف رپورٹر)سینئرجج لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ مسٹرجسٹس مسعودجہانگیر نے گزشتہ روز بطور جج آخری خطاب میں کہاکہ میں 29 اکتوبر2013کولاہورہائیکورٹ میں جج تعینات ہوا ہائیکورٹ نے جومجھے عزت اورشہرت دی وہ میں زندگی بھرنہیں بھول سکتا یہاں کے لوگوں نے مجھے بہت پیار دیا جس کاکوئی متبادل نہیں میں تمام عملہ کا شکرگزارہوں ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنی ملتان روسٹرمیں الوداعی خطاب کے دوران کیا انہوں نے مزیدکہاکہ میں 2دسمبر2022کو ریٹائر ہوجاوں گا تقریب کے اختتام پر انہوں ہائیکورٹ کے لان میں آم کاپودہ لگایا اور کہاکہ موسمی تبدیلی کیلئے پودہ لگانا ضروری ہے۔ اس موقع پر سینئرایڈیشنل رجسٹرارہائیکورٹ عمران صفدر،ڈپٹی رجسٹرار جنرل ہائیکورٹ ذولفقارعلی اعوان، ڈپٹی رجسٹرارپروٹوکول ہائیکورٹ زاہدمحمود اور پی ایس او عمر حیات سمیت دیگر افراد شریک تھے ۔بیرسٹر محمد ریحان خالد جوئیہ،سابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ایم رمضان خالد جوئیہ اور ہائیکورٹ کلرکس بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر حاجی ریاض حسین کی قیادت میں وفد علی اکبر،محمد ذیشان، ناصر بھٹی،چوہدری صفدر علی اور محمد طارق نے ملاقات کی