• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی کے فروغ کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں:سی ای اومیپکو

ملتان (سٹاف رپورٹر ) چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئرمہر اللہ یار بھروانہ نے کہا ہے کہ میپکو قومی کھیل ہاکی کو فروغ دینے کے لئے ہرممکن اقدامات اُٹھارہی ہے،میپکو سپورٹس ایسوسی ایشن کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ کھیل کے مواقع فراہم کرنے کیلئے مقامی اور کمپنیوں کی سطح پر ٹورنامنٹس کا انعقاد کررہی ہے جس کامقصد کھلاڑیوں کی فٹنس اور کارکردگی کے معیار کو جانچناہے،دیگر کھیلوں کیلئے بھی مقامی سطح پر ٹورنامنٹس کا انعقاد کرائینگے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سہ کمپنی ہاکی فرینڈلی سیریز کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔چیف ایگزیکٹو آفیسر فیسکو انجینئر چوہدری بشیر احمد گجر نے کہا کہ میپکو نے ہاکی سیریز کا بہترین انعقاد کروایا ہے جسکا کریڈٹ سی ای او میپکو اور میپکو سپورٹس ایسوسی ایشن کو جاتاہے، میپکو سپورٹس ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری خالد محمود نے کہا کہ فرینڈلی ہاکی سیریز میں 3کمپنیوں میپکو (ملتان)، فیسکو(فیصل آباد) اور گیپکو (گوجرانوالہ) نے حصہ لیاجس میں فیسکو کی ٹیم ونر اور میپکو کی ٹیم رنر اپ رہی۔ سیریز کے تمام میچز عالمی معیار کے حامل متی تل ہاکی گراؤنڈ میں منعقد ہوئے ۔
ملتان سے مزید