کراچی (اے پی پی)صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حیدر آباد کے شہری تین دن پیپلز بس سروس کے مفت سفر سے لطف اندوز ہوسکتے ہے۔ ہفتہ کو ٹوئٹر بیان میں صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ اللہ کے فضل سے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے ضلع حیدرآباد میں پیپلز بس سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا قبل ازیں اطلاعات، ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ کے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کی ٹیم سوشل میڈیا پر حکومت اور اداروں کو بدنام کرنے میں مصروف ہے، اب پاکستان کی باشعور عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا، عمران نیازی کی رگ رگ میں جھوٹ ہے، یہ نوجوان نسل کے لئے کینسر ثابت ہوا ہے، پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت کی ہدایات پر محکمہ ٹرانسپورٹ حیدرآباد میں پیپلز بس سروس کا آغاز کر رہا ہے، سندھ بھر میں وزیر اعلی کی ہدایات پر ترقیاتی منصوبے شروع کئے جا رہے ہیں۔وہ ہفتے کو حیدر چوک حیدرآباد پر پیپلز بس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز بس سروس کراچی اور لاڑکانہ میں پہلے سے موجود ہے اور آج سے حیدرآباد میں بھی اس سروس کا آغاز کیا جا رہا ہے اور آئندہ ماہ سے سکھر میں بھی پیپلز بس سروس شروع کر دی جائے گی۔