• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ کی 128 سال بعد اولمپکس میں واپسی کی امکان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے لاس اینجلس2028 سمر اولمپکس میں مردوں اور خواتینکیلئے 6 ٹیموں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کرانے کی تجویز دی ہے ۔ اس سے قبل کامن ویلتھ گیمز میں خواتین کا ٹورنامنٹ ہوا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 128 سال بعد کرکٹ کی اولمپکس میں واپسی کا امکان ہے۔ کرکٹ ان 9 کھیلوں میں سے ایک ہے جنہیں لاس اینجلس اولمپکس کے ابتدائی پروگرامز کیلئے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے، توقع ہے کہ شیڈول کو اگلے سال ستمبر میں حتمی شکل دی جائے گی۔ آئی سی سی رینکنگ میں بھارت، انگلینڈ، پاکستان، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ٹاپ 6 میں موجود ہیں جبکہ خواتین میں آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، انڈیا، جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں۔
اسپورٹس سے مزید