کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق وکٹ کیپر کامران اکمل کو پی سی بی چیئرمین رمیز راجا کی جانب سے لیگل نوٹس کے بعد عمر اکمل نے کہا ہے کہ وہ رمیز راجا سے مل کر اپنے کرکٹ معاملات پر بات کرنا چاہتے ہیں۔ نجی ٹی وی کو انٹر ویو میں عمر اکمل نے کہا کہ ٹیم انتظامیہ بغیر کسی وجہ کے نظر انداز کررہی ہے ۔ عمر اکمل کو بورڈ نے 2020 میں معطل کردیاتھا ، بعدازاں پابندی کم کرکے 2021 میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی تھی۔ وہ قائد اعظم ٹرافی سیکنڈ ڈویژن میں شرکت کررہے ہیں ۔