لاہور(نمائندہ جنگ) پاکستان شوگر مل ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین چودھری ذکا اشرف نے کہا ہے کہ حکومت کیساتھ 5لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کا معاہدہ نہیں ہوا۔ہم مطالبہ کررہے ہیں کہ حکومت 10لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے،گنے کی امدادی قیمت 300روپے من مقرر کرنے کے بعد چینی کی پیداواری لاگت110روپے ہوگئی ہے۔
روڈ سیس بھی تین روپے سے بڑھا کرچار روپے کردیا گیا ہے، چینی کی قیمت فی الفور 110روپے کلو مقرر کی جائے تاکہ کسانوں کو گنے کی ادائیگیوں میں مشکلات نہ ہو، اس وقت چینی کی قیمت 85روپے کلو ہے .
چینی کی قیمتوں میں اضافے کی اجازت دی جائے، ملوں میں چینی کے 12لاکھ ٹن سٹاک موجود ہیں، 10لاکھ ٹن چینی برآمد ہو گی تو ملیں چلیں گی.
10لاکھ ٹن چینی برآمد نہ ہوئی تو ملیں چلنے کے بعد چینی کی قیمتیں مزید گر جائیں گی اور چینی کی قیمت 70روپے کلو ہو جائے گی جس سے ملوں کو مالی نقصان ہوگا۔