• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا پیسیفک، بڑی طاقتوں کا میدان نہیں بننا چاہیے، چینی وزیر خارجہ

بیجنگ( مانیٹرنگ نیوز) چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ نے ایشیا پیسیفک اقتصادی تعاون کے کامیاب تجربے کا خلاصہ بیان کرتے ہوئے اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ ایشیا پیسیفک خطہ کسی کا ʼبیک یارڈ نہیں، اسے بڑی طاقتوں کی پنجہ آزمائی کا میدان نہیں بننا چاہیے۔صدر شی جن پنگ نے یہ بھی اعلان کیا کہ چین اگلے سال تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ بین الاقوامی تعاون سمٹ کے انعقاد پر غور کر رہا ہے جو نئے مواقع لے کر آئے گا اور ایشیا پیسیفک اور دنیا کی ترقی اور خوشحالی میں نئی تحریک پیدا کرے گا۔چینی میڈیا کے مطابق وزیر خا رجہ نے ایک پریس کانفرنس میں شرکت کی اور 17ویں جی 20سربراہی اجلاس اور29ویں اپیک رہنماؤں کے اجلاس میں صدر شی جن پنگ کی شرکت کے بارے میں بات کی۔
اہم خبریں سے مزید