اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) نیشنل ہیڈکوارٹرز پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اتوار کو چھٹی قومی اسکاؤٹس سیرت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا اسلام آباد سندھ ، آزاد جموں و کشمیر, پنجاب اور خیبر پختونخوا اسکاؤٹس نے شرکت کی اور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔تقریب میں ڈینگی کے باعث انتقال کر جانے والے سکاوٹ قمر الزمان کے لئے خصوصی دعائیں مغفرت کی گئی۔ مہمان خصوصی محمد مختار، وائس چانسلر نیشنل اسکلز یونیورسٹی، آئی ایس بی ڈی نے اختتامی تقریب میں شرکت کی اور جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔ لیاقت علی اعوان ڈائریکٹر تربیت بالغان، نائیک اختر ڈائریکٹر یوتھ پروگرام، توصیف صدیقی نیشنل کوآرڈینیٹر، گروتھ آف اسکاؤٹنگ فار اے پی آر تھے۔ شاہد سلیم صوبائی سیکریٹری تقریب میں ایوب صابر ممبر نیشنل کونسل، آزاد جموں و کشمیر سے راجہ بشارت بھی موجود تھے۔ فیصل مسجد کے امام قاری احسان اللہ مدثر اور پاکستان کے تمام سکاؤٹس نے ڈینگی کے باعث انتقال کر جانےوالے سکاؤٹ قمر الزمان کے لیے دعائے مغفرت کی۔ آخر میں مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد مختار احمد نے چھٹی سیرت کانفرنس کے فاتحین میں انعامات تقسیم کئے۔