ملتان (سٹافرپورٹر) دو روزہ ’ ملتان لٹریری فیسٹیول‘ گزشتہ شب اختتام پذیر ہوگیا، ہمیشہ کی طرح امسال بھی اس فیسٹیول کی عوام نے بھرپور پذیرائی کی،اس موقع پر متعددسیشنز منعقد کیے گئے جن میں مخصوص موضوعات پر مباحثہ، انٹرویوز، بک ریڈنگ کے سیشن منعقد ہوئےجب کہ سیاسی بحث ومباحثےکےساتھ ساتھ میوزک کنسرٹ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا، تقریب میں ریڈیو،ٹی وی اورآنےوالاوقت کے حوالےسے موضوع زیربحث لایاگیا، لٹریری فیسٹول میں جہانادب سے تعلق رکھنے والی اہم ملکی شخصیات نے شرکت کی، اختتام کے موقع پرفیسٹیول میں میوزیکل پروگرام کاانعقادکیاگیا، شہریوں نے ادبی میلوں کے تواتر سے انعقاد کو سراہا۔