کراچی(جنگ نیوز) ایران کی ورلڈ کپ فٹبال ٹیم کے کپتان 32سالہ احسن حج فی نے اپنے ملک میں امن و امان کی مایوس کن صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی ٹیم میں حکومت مخالف مظاہروں میں جاں بحق ہونے والے غم زدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ ایران ورلڈ کپ میں اپنا پہلا گروپ میچ انگلینڈ کے خلاف کھیلا،میچ سے قبل کھلاڑیوں نے ملکی ترانہ نہیں پڑھا۔ ایران نے مسلسل تیسری بار ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کیا ہے لیکن کبھی دوسرے مرحلہ کے لئے کوالیفائی نہیں کرسکا اور گروپ مرحلے سے آگے نہیں گیا۔