دوحا (جنگ نیوز) انگلینڈ کےخلاف ورلڈکپ میں اپنے پہلے میچ میں ایرانی گول کیپر علی رضا زخمی ہوگئے، انگلش حملہ آور کو روکنے کی کوشش میں وہ اپنی ٹیم کے ساتھی کھلاڑی حسینی ماجد سے ٹکراگئے، وہ کئی منٹ گراؤنڈ پر گرے رہے اور انہیں وہیں پر ٹریٹمنٹ دی گئی،حیران کن طور پر انہیں کھیل جاری رکھنے کی اجازت دی گئی تھی جبکہ ان ک ناک سے خون بہتے دیکھا جاسکتا تھا۔ کچھ دیر بعد وہ اپنے ساتھیوں کی جانب اشارہ کرکے دوباہ گرگئے، انہیں اسٹریچر پر میدان سے باہر لے جایا گیا، باقی میچ متبادل گول کیپر حسین الحسینی نے کھیلا۔