• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: تین بھائیوں کے قاتل بھائی کو والدین نے معاف کردیا

کوئٹہ(نمائندہ جنگ)ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ v اسد اللہ کی عدالت نے تین بھائیوں کے قاتل بھائی کو والدین کی جانب سے قصاص و دیت کے تحت معاف کرنے پر بری کردیا، ملزم قیس نے اپنے سگے بھائیوں زریان، سیدال اور زرنگ خان کو قتل کیا تھا۔ واضح رہےکہ کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ پر 27 ستمبر 2022 کی رات کو شادی کی تقریب سے واپسی پر ملزم قیس نے اپنے سگے بھائیوں زریان، سیدال اور زرنگ خان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھاجبکہ اپنے ایک ملازم کو زخمی کردیا تھا مقتولین بھائیوں کی عمریں پانچ سے اٹھارہ سال کے درمیان تھیں۔ پولیس تفتیش کے دوران ملزم قیس نے اپنے تین بھائیوں کے قتل کا اعتراف کیا تھا۔جس پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے چالان عدالت میں پیش کیا تھا۔ تاہم مقتولین زریان خان، سیدال خان اور زرنگ خان کے والدین نے اپنے ملزم بیٹے قیس کے اقدام کو غلطی قرار دیتے ہوئے قصاص ودیت کے تحت انہیں معاف کردیا۔والدین کی جانب سے قصاص ودیت کے تحت معاف کرنے کے بعد عدالت نے ملزم کو بری کردیا ۔ملازم کو زخمی کرنے کے مقدمے میں راضی نامہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ جبکہ پستول برآمد کرنے کے مقدمے میں ملزم نے عدالت سے ضمانت لی ہے۔
اہم خبریں سے مزید