سانگھڑ ( محمد مبین بھٹی/ نامہ نگار )سانگھڑ میں محکمہ تعلیم کے دفاتر کے قریب کچرا کنڈی سے اسلامیات کی سیکڑوں درسی کتابیں برآمد ہوئیں۔ ذرائع کے مطابق ضلع سانگھڑ میں محکمہ ایجوکیشن کی نااہلی اپنے عروج پر ہے، پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات حکومت سندھ کی جانب سے فراہم کردہ مفت تدریسی کتب طلباء میں تقسیم کرنے کے بجائے محکمہ تعلیم کے بعض تعلیم دشمن عملے کی جانب سے ردی کی دکانوں پر اونے پونے دام فروخت کرکے حاصل رقم بندر بانٹ کر لی جاتی ہے اور پکڑے جانے کے خوف سے ہزاروں کی تعداد میں ایسی اسلامیات کی تدریسی کتب جو بطور احترام ردی دکان داروں نے خرید نے سے انکار کردیا ہو ایسی تمام تدریسی کتابیں کچرا کنڈی کی نذر کر دی گئیں۔