• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹری محکمہ زراعت ڈاکٹر محمد اسرار خان کا دورہ چارسدہ

پشاور ( جنگ نیوز )سیکرٹری محکمہ زراعت ولائیو سٹاک خیبر پختونخوا ڈاکٹر محمد اسرار خان نے ضلعی دفتر زراعت چارسدہ کا دورہ کیا اور وہاں پر عالمی ادارہ برائے خوراک وزراعت کے تعاون سے حالیہ سیلاب سے متاثرہ کسانوں میں یوریا، کھاد اور گندم کی بوریاں تقسیم کیں اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل توسیع جان محمد خان، مجیب الرحمن کوارڈینیٹر ایف اے او پاکستان, ڈپٹی ایف اے او فرح طورو ودیگر افسران بھی انکے ہمراہ موجود تھے سیکرٹری زراعت اسرار خان نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایف اے او کے تعاون سے پورے صوبے کے سیلاب سے متاثرہ 22ہزار 750 زمینداروں میں مفت یوریا، کھاد اور گندم کی بوریاں تقسیم کرینگے انھوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ضلع سوات اور ضلع صوابی کے کسانوں میں مذکورہ بوریاں تقسیم کئے گئے تھے جبکہ ضلع نوشہرہ اور چارسدہ کے متاثرہ زمینداروں میں یوریا اور کھاد کی بوریوں کی تقسیم کا آج سے باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے انھوں نے کہا کہ ضلع چارسدہ میں 4818 کسانوں میں یوریا، کھاد اور گندم کی بوریاں تقسیم کئے گئے ڈاکٹر محمد اسرار خان نے کہا کہ صوبائی حکومت عالمی ادراہ برائے خوراک وزراعت ایف اے او کے تعاون سے سیلاب سے متاثرہ کسانوں کی ہرممکن مدد کر رہی ہے تاکہ کسان دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہوسکے سیکرٹری زراعت نے کہا کہ زراعت کا ملک کی ممعیشت میں ایک اہم کردار رہا ہے اور دیہی علاقوں کے لوگوں کا زیادہ تر انحصار بھی زراعت کے شعبے پر ہے اس لیے مشکل کی اس گھڑی میں زمیندارطبقے کو تنہا نہیں چھوڑینگے انہوں نے مذید کہا کہ عالمی ادرہ برائے خوراک و زراعت نے ماضی میں پاکستان اور خیبر پختونخوا میں کسانوں اور زمینداروں کے ساتھ تعاون کیا اورامید ہے کہ مستقبل میں بھی اسی طرح مدد کریگی۔
پشاور سے مزید