• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیبلشمنٹ غیر جانبدار رہے تو PDM اورPTI کی سیاست ختم، سراج الحق

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ آرمی چیف کا فوج کی جانب سے سیاست میں عدم مداخلت کے عہد کا اعادہ خوش آئند، عملی اقدامات بھی نظر آنے چاہئیں۔

 اسٹیبلشمنٹ اپنے اعلان کے مطابق غیرجانبداررہی تو پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی سیاست ختم ہو جائے گی، دونوں اطراف کا بیانیہ جرنیل کی چھڑی کے گرد گھوم رہا ہے۔ دونوں کا اقتدار اسٹیبلشمنٹ کے مرہون منت ہے۔

توشہ خانہ لوٹنے میں سب ملوث ہیں، کسی نے گاڑی لی تو کوئی ہار اور گھڑی لے گیا۔ جس کو جتنا موقع ملا اس نے مال بنایا، کروڑوں کے تحائف کوڑیوں میں خرید کر اپنے محلات میں سجا لیے گئے

 آئین کی حکمرانی کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔ جماعت اسلامی واحد حل، پاکستان میں قرآن و سنت کے نظام کے نفاذ کے لیے عوام اہل اور ایماندار لوگوں کو آگے لائیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سراج الحق نے کہا حکمران جماعتیں بری طرح ناکام ہو گئیں، عوام ان سے تنگ آ چکے ہیں،حکمران کشکول اٹھا کر ہر ملک جاتے ہیں اور اگر کہیں کوئی امداد کا وعدہ کرتا ہے تو واپسی پر وکٹری کا نشان بنایا جاتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید