• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجاہد کالونی مکینوں کے نقصانات کا ازالہ، متبادل کیلئے کوشش کرونگا، گورنر سندھ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ مجاہدکالونی کے مکینوں کے جائز مطالبات وزیر بلدیات اور وزیر اعلیٰ کے علم میں لاؤں گا، کسی بھی آبادی کو گرانے سے پہلے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے سے مسائل خوش اسلوبی سے حل کئے جاسکتے ہیں، مجاہد کالونی کے مکینوں کے نقصانات کے ازالے اور متبادل کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے، یہ بات انہوں نے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما قاری محمد عثمان کی قیادت میں آنے والے مجاہد کالونی ایکشن کمیٹی کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی، گورنر سندھ نے کہاکہ اگر مجاہدکالونی کے آپریشن سے پہلے تمام قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے تو یقینا ایسا عمل متعلقہ اداروں کی غفلت میں شمار ہوگا، انہوں نے ایکشن کمیٹی کے ذریعہ مجاہد کالونی کے خواتین و حضرات کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ وہ ذاتی طور پر وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف، پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری، جے یو آئی اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے مجاھد کالونی کے آپریشن پر ضرور بات کریں گے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید