• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی 10 لیگ: افتتاحی میچ میں بنگلہ ٹائیگرز اور دکن گلیڈی ایٹرزکی فتح

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ ) شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم ابوظبی میں ٹی 10 کے افتتاحی میچ میں بنگلہ ٹائیگرز نے نیو یارک اسٹرائیکرز کو 19 رنز اور دکن گلیڈی ایٹرز نے ٹیم ابوظبی کو 35 رنز سے شکست دے دی۔ بنگلہ ٹائیگرز کی جیت کے معمار اوپنر ایون لیوس تھے، جنہوں نے 22 گیندوں پر سات چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 58 رنز بنائے۔ فاتح ٹیم نے 10 اوورز میں 5 وکٹوں پر 131 رنز بنائے۔ نیو یارک اسٹرائیکرز اپنے کپتان کیرون پولارڈ کے تین چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 19 گیندوں پر ناقابل شکست 45 رنز کے باوجود اپنا ہدف حاصل نہ کرسکی۔ حضرت اللہ زازئی اور ایون لیوس نے بنگلہ ٹائیگرز کی جانب سے اوپننگ کی۔ بنگلہ ٹائیگرز کا اسکور 10 اوورز میں 5 وکٹوں پر 131 رنز (ایون لیوس 58، کولن منرو 30، وہاب ریاض 24 رنز دے کر 2، روی رامپال 16 رنز دے کر 2) نیویارک اسٹرائیکرز 10 اوورز میں 8 وکٹوں پر 112 رنز (اعظم خان 34، کیرون پولارڈ نے 5 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں) ۔ دکن گلیڈی ایٹرز 10 اوورز میں 6 وکٹ پر 134 رنز (نکولس پوران 77 ناٹ آؤٹ، اوڈین اسمتھ 23، پیٹر ہیٹزوگلو 12 رنز دے کر 2، فیبین ایلن 18 رنز دے کر 2) ٹیم ابوظبی 10 اوورز میں 6 وکٹوں پر 99 رنز (جیمز ونس 37، فابیئن ناٹ آؤٹ 37) ظہور خان نے 21 رنز دے کر 2، ٹام ہیلم نے 11 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔
اسپورٹس سے مزید