• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان انگلینڈ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا تقرر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیسٹ سیریز کیلئے زمبابوے کے اینڈی پائی کرافٹ کو میچ ریفری مقرر کیا ہے۔ راولپنڈی ٹیسٹ میں جوئل ولسن اور احسن رضا کو آن فیلڈ، ماریس ایراسمس تھرڈ اور آصف یعقوب فوتھ امپائرہوں گے۔ ماریس ایراسمس اور علیم ڈار ملتان میں آن فیلڈ ڈیوٹی سنبھالیں گے جن کے ساتھ جوئل ولسن اور راشد ریاض تیسرے اور چوتھے امپائر کے فرائض سرانجام دیں گے۔کراچی میں تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں جوئل ولسن اور احسن رضا آن فیلڈ امپائرز جبکہ ماریس ایراسمس اور آصف یعقوب تیسرے اور چوتھے امپائر ہوں گے۔