• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر میں نام نہاد دہشت گرد کیمپوں کا بھارتی دعویٰ بے بنیاد ہے، پاک فوج

راولپنڈی (خبرایجنسی) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے آزاد کشمیرمیں نام نہاد دہشت گردوں کےکیمپوں سے متعلق بھارتی فوجی افسر کے دعوے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہاکہ بھارتی فوج کے اعلیٰ افسر کابیان غیر ضروری .

 بھارتی مسلح افواج کی پروپیگنڈا سوچ کا مظہر ہے۔پی پی آئی کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آزاد جموں وکشمیر سے متعلق بھارتی فوج کے اعلیٰ افسر کے بیان کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے کہا یہ بیان بھارتی مسلح افواج کی پروپیگنڈا سوچ کا مظہر ہے۔

اہم خبریں سے مزید