• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس سے تیل اور گیس کی درآمد کا معاملہ زیرغور ہے، مصدق ملک

اسلام آباد (این این آئی) وزیر مملکت توانائی مصدق ملک نے کہا ہے کہ روس نے موجودہ حکومت کے ساتھ حالیہ بات چیت میں از خود گیس کی فراہمی کی پیشکش نہیں کی ۔قومی اسمبلی وقفہ سوالات میں مصدق ملک نے تحریری جواب میں بتایاکہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں وزیراعظم پاکستان اور روسی صدر کی ملاقات میں شہبازشریف نے تیل کی درآمد کے معاملے پر زور دیا۔

انہوںنے بتایاکہ ایل این جی کی رعایتی اور موخر ادائیگیوں پر درآمد کرنے کے حوالے پاکستان ٹیم ماسکو بھیجنے کے لئے تیار ہے ۔ روس سے تیل اور گیس کی درآمد کا معاملہ پٹرولیم ڈویژن میں زیر غور ہے‘ستمبر 2022ء میںروس کے ساتھ تیل اور گیس کی درآمد کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل دیاگیاتھا۔11اکتوبر کو روس کو مراسلہ لکھا۔

اہم خبریں سے مزید