• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف کا پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ

اسلام آباد(تنویر ہاشمی )آئی ایم ایف نے پاکستان سے معاشی اصلاحات اورمالیاتی استحکام کے عمل کو مزید تیزکرنے کامطالبہ کیاہے.

 آئی ایم ایف کی پاکستان میں نمائندہ ایسٹر پریز ریویز نے نمائندہ جنگ کوبتایا کہ معاشی اصلاحات اورمالیاتی استحکام کے عمل کو مزید تیز کیا جائے.

آئی ایم ایف سٹاف کی پاکستانی حکام کے ساتھ معاشی پالیسیوں کی نئی ترجیحات کے تعین ،بحالی اور انسانی بنیادوں پر ٹارگٹڈ امداد کو بہتر کرنے پر بات چیت کا عمل جاری ہےجبکہ میکرو اکنامک اصلاحات اور مالیاتی استحکام کی کوششوں کو مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے.

انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لیے کثیر الجہتی اور دوطرفہ شراکت داروں کی جانب سے مالی امدادجاری رہنے کے ساتھ ریکوری پلان کو بروقت مکمل کیا جانا ضروری ہے اس حوالے سے امداد کی فراہمی پر آئی ایم ایف سٹاف کی پاکستانی حکام کے ساتھ بات چیت ہورہی ہے۔

اہم خبریں سے مزید