• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو ایٹمی پروگرام محفوظ رکھنے پر تمغہ بقائے پاکستان مل چکا

کراچی (پی پی آئی) لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر سے پڑوسی ملک بھارت اتنا خوفزدہ ہے کہ ان کے ڈی جی آئی ایس آئی سے کور کمانڈر گوجرانوالہ بننے پر انڈیا میں خوشیا ں منائی گئی تھیں.

 پی پی آئی کے مطابق جنرل عاصم منیر کو تمغہ بقائے پاکستان بھی مل چکا ہے ، جو انہیں 1998 میں پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو محفوظ رکھنے میں خدمات سر انجام دینے کے اعزاز میں دیا گیا تھا .

 اکتوبر 2018 میں جنرل عاصم منیرکو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی جس کے بعد جنرل عاصم منیر کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا،کچھ عرصہ خدمات کی انجام دہی کے بعد انہیں جون 2019 میں کور کمانڈر گوجرانوالہ کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا تھا .

جنرل عاصم منیر اکتوبر 2021 سے جی ایچ کیو میں کوارٹر ماسٹر جنرل فرائض سر انجام دے رہے تھے۔

اہم خبریں سے مزید