• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سربراہ ق لیگ کا چیئرمین پی ٹی آئی اور صدر عارف علوی کی ملاقات پر دلچسپ تبصرہ

لاہور(ایجنسیاں)مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور صدر عارف علوی کی ملاقات پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔ مسلم لیگ ق کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین نے آرمی چیف کے معاملے پر صدر عارف علوی اور عمران خان کی ملاقات پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر عمران خان سے پاک انگلینڈکرکٹ سیریز پر مشاورت کریں گے۔ عمران خان نے صدر عارف علوی سے کھیل کا ذکر کیا تھا جس پر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ عارف علو ی لاہور جا کر راولپنڈی میں انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان ہونے والے ٹیسٹ میچ سیریز پر عمران خان سے مشاورت کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید