• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی تقرریوں پر مبارکباد، افسران کے نام اور عہدے غلط کر دئیے، قومی اسمبلی اجلاس کی جھلکیاں

اسلام آباد (عاطف شیرازی) نئے عہدوں اور تقرریوں کے دبائو کی وجہ سے ممبر قومی اسمبلی نوید جیوا دوران تقریر نئے آرمی چیف کا نام غلط پکار گئے ساتھی پارلیمنٹرین غوث بخش مہر نے تصیح کرائی تو چئیرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی ساحر شمشاد کو چیف آف آرمی سٹاف کہہ ڈالا جس پر غوث بخش مہر نے کہا تم نے تو ناس ہی مار دی ہے،گزشتہ روز قومی اسمبلی اجلاس میں نکتہ اعتراض پر نئے آرمی چیف اور جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی کی تقرری کی مبارکباد دیتے ہوئے نوید جیوا نے افسران کے نام اور عہدے غلط کر دئیےاورکہا میں نئے آرمی چیف ساحر منیر کو مبارکباد دیتا ہوں جس پر انکے ساتھی رکن غوث بخش مہر نے تصیح کی اور کہا کہ انکا نام عاصم منیر ہے جس پر انہوں نے آرمی چیف کا نام ٹھیک عاصم منیر لیااور عین اسی لمحے کہاکہ میں چیف آف آرمی سٹاف ساحر شمشاد کو مبارکباد دیتا ہوں جس پہ غوث بخش مہر نے کہا تم نے تو ناس ہی مار کے رکھ دی ہے جس پہ وہ اور ایوان کھلکھلا اٹھا۔
اہم خبریں سے مزید