• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے اکثر جنرلوں کا تعلق جی ٹی روڈ پر شہروں سے رہا

لاہور (صابر شاہ) جی ٹی روڈ پر اطراف کےشہروں نے اکثر آرمی چیف اور جنرلز پیدا کیے۔ پاکستان میں پاک فوج کے نامزد سربراہ جنرل سیدعاصم منیر مجموعی طور پر 17؍ ویں اور گرینڈ ٹرنک روڈ پر واقع شہر سے تعلق رکھنے والے ساتویں فوجی سربراہ ہوں گے۔ ا ن سے قبل جنرل آغا محمد یحییٰ خان، جنرل ٹکا خان، جنرل آصف نواز جنجوعہ، جنرل اشفاق پرویز کیانی، جنرل راحیل شریف اور جنرل جاوید قمر باجوہ کا تعلق جی ٹی روڈ پر واقع شہروں سے ہے۔ راحیل شریف اور قمر جاوید باجوہ گو کہ کوئٹہ اور کراچی میں پیدا ہوئے تھے۔ پاک فضائیہ کے سابق سربراہ ایئر مارشل (ر) نور خان کا تعلق اٹک سے رہاہے۔فوج میں زیادہ تر جنرلوں کا تعلق چکوال سے رہاہے۔ چکوال کی بنیاد 1525ء میں مغل حکمراں ظہیرالدین بابر کے دور میں پڑی۔ جموں کے مائر منہاس قبیلے کے سردار چوہدری چاکر خان نے بنیاد رکھی تھی۔ 1985ء میں چکوال کو ضلع کا درجہ دیا گیا۔ پاکستان کے پہلے نامزد فوجی سربراہ میجر جنرل افتخار خان، لیفٹیننٹ جنرل اکبر خان جو 1947ء میں سینئر ترین جنرل تھے وہ قائد اعظم کے پہلے ملٹری سیکریٹری بھی رہے۔ ایسے ممتاز جنرلوں میںمیجرجنرل تجمل حسین ملک (1980ء میں جنرل ضیاء الحق کے خلاف ناکام بغاوت کا حصہ رہے)، جنرل مجید ملک، جنرل محمد انور خان یہ فوج کے پہلے انجینئر ان چیف رہے۔ مقتول سرجن جنرل مشتاق بیگ، جنرل عبدالقیوم، آئی ایس آئی کے سابق سربراہ اشفاق ندیم مرحوم، کور کمانڈر بہاولپور جنرل فیض حمید، جنرل فاروق ملک، جنرل عبدالرزاق خان، جنرل فیض جیلانی، جنرل مظفر کہوٹ، آرڈی بھٹی، اشرف جنجوعہ، سابق گورنر پنجاب جنرل صفدر، جنرل ریاض چوہان، جنرل نذیر حسین، جنرل اسد ملک، جنرل شیراز لودھی، پہلی خاتون جنرل شاہدہ ملک، جنرل امتیاز شاہین، جنرل افضل مظفر، جنرل محمودالمظفر، یعقوب چوہدری، ان سب کا تعلق جی ٹی روڈ پر وا قع شہروں سے ہے۔
اہم خبریں سے مزید