• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹری صحت کی ہسپتالوں میں ادویات مفت فراہم کرنے کی ہدایت

ملتان (سٹاف رپورٹر ) سیکرٹری محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب محمد اقبال کا گذشتہ روز شام گئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خان پور اور رات گئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیاقت پور کے دورہ کیا اور ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی، اسٹاف کی حاضری اور دیگر امور کا جائزہ لیا،تحصیل ہسپتال خان پور میں ہیپارین انجکشن مارکیٹ سے منگوائے جانے کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ایم ایس کو ا ایمرجنسی اور ان ڈور میں تمام ادویات مفت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے محکمہ بلڈنگ اور دیگر متعلقہ افسران کو ہدایا جاری کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی اسکیموں پر کام کی رفتار کو تیز کرکے بروقت مکمل کیا جائے اور ترقیاتی اسکیموں میں کام کے معیار پر کوئی بھی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ بعدا زاں تحصیل ہسپتال لیاقت پور میں میڈیسن اسٹور میں فوری ریکس کا انتظام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ادویات کی ہینڈلنگ میں جاری کردہ ایس او پیز پر پوری طرح عملدرآمد کیا جائے اور اسپتال میں مزید بہتر لانے کے لیے ہیلتھ کونسل بجٹ کو موثر طور پر استعمال کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسپتالوں کے پارکنگ اسٹینڈز پر مجوزہ فیس کی وصولی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
ملتان سے مزید