• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

13جواری گرفتار،تیزرفتاری پر 2 ڈرائیوروں کیخلاف مقدمہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان پولیس نے جواریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے،13جواری کو جواء پر لگی ہزاروں روپے کی رقم سمیت گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے لیے تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ سٹی جلالپور پیر والا نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو جواء کھیلتے ہوئے گرفتار کر کے جواء پر لگی رقم برآمد کر لی گرفتار ملزمان میں مرید حسین، وزیر حسین، غلام حسین اور شاہ نواز شامل ہیں اسی طرح قطب پور پولیس نے دوران گشت مختلف مقامات پر دو جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر 9 جواریوں کو داؤ پر لگی رقم سمیت گرفتار کرلیا گرفتار ہونے والے ملزمان میں سردار، وقار، رمضان، علی اقبال ودیگر شامل ہیں۔دو خواتین بھکاری کو گرفتار کرلیا گیا۔لاکھوں روپے کی رقم اور موٹرسائیکل خرد برد کرنے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج۔تیزرفتاری/ جعلی نمبر پلیٹ اور خطر ناک انداز سے گاڑی چلانے کے الزام میں دو ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج۔بجلی چوری کرنے کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔شادی شدہ خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج۔
ملتان سے مزید