• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہلکاروں کی اپیلیں، مسائل ویڈیو لنک پر حل ہونگے، ایڈیشنل آئی جی

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق نے بہاولنگر کے پولیس افسران و جوانوں سے ویڈیو لنک دربار کا انعقاد کیا جس میں ایس پی انوسٹی گیشن بہاولنگر سمیت تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور دیگر سٹاف اپنے متعلقہ دفاتر اور تھانے سے بزریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے ایڈیشنل آئی جی نے پولیس جوانوں سے مسائل دریافت کر کے پرائیویٹ سیکرٹری کو فوری حل کرنے کا حکم دیا انہوں نے پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں کسی بھی پولیس افسر کو درپیش مسائل کے حل کے لیے لمبا سفر طے نہیں کرنا پڑے گا اپیلوں پر سماعت اور تمام مسائل بزریعہ ویڈیو لنک حل کیے جائیں گے تمام افسران و جوان آفیشل نمبر پر کال کر کے بھی مسائل سے آگاہ کر سکتے ہیں ڈاکٹر احسان صادق نے کہا کہ پولیس میں بھرتی کا عمل شفاف ترین ہے اور پولیس افسران کی تعیناتیاں بھی میرٹ پر کی جا رہی ہیں۔
ملتان سے مزید