• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکٹر جی 13اور 14میں پینے کے پانی کی قلت دورکر نے کیلئے منصوبہ منظور

اسلام آ باد (رانا غلام قادر نیوز رپورٹر) معتبر ذ رائع سے معلوم ہوا ہے کہ فیڈرل گورنمنٹایمپلائز ہا ئوسنگ اتھارٹی نے سیکٹر جی 13اور جی 14میں پینے کے پانی کی قلت کا مسلہ حل کر نے کیلئے منصوبہ کی منظوری دیدی ہے۔یہ منصوبہ سی ڈی اے کے تعاون سے مکمل کیا جا ئے گا۔ دو نوں ادروں میں یہ طے پایا ہے کہ شاہ اللہ دتہ واٹر سپلائی پراجیکٹ جو ادھورا پڑا ہے اس کو مکمل کرنے کے اخراجات ہائوسنگ اتھارٹی ادا کرے گی اور بدلے میںسی ڈی اے سیکٹر جی تیرہ اور جی چودہ کیلئے ایک ملین گیلن پانی یومیہ ہائوسنگ اتھارٹی کو دے گا۔ا س پراجیکٹ میںدو کلو میٹر کی پائپ لائن بچھانی باقی ہے۔ ڈی بارہ میں سی ڈی اے قبضہ دلائے گا۔ جی بارہ میں ہائوسنگ اتھارٹی قبضہ دلا ئے گی۔ منصوبہ کی لاگت 34کروڑ روپے لگائی گئی ہے۔ ہائوسنگ اتھارٹی کا پانی کامسئلہ ہمیشہ کیلئے حل ہوجا ئے گا۔سی ڈی اے کو یہ فائدہ ہو گا کہ وہ اس پراجیکٹ سے سیکٹر آئی چودہ ‘ پندرہ اور سولہ کو پانی فراہم کرے گا جہاں پائپ لائن پہلے ہی بچھائی جا چکی ہے لیکن پانی دستیاب نہیں ہے۔ان تینوں سیکٹرز کے مکینوں کا پانی کا مسلہ بھی حل ہو جا ئے گا۔
اسلام آباد سے مزید