• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے 27 سماج دشمن دھر لیے، اسلحہ منشیات برآمد

راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ،خصوصی نامہ نگار) پولیس نے 27 سماج دشمن دھر لیے۔ تھانہ گنجمنڈی پولیس نے تین رکنی گینگ کوگرفتار کرکے مسروقہ موٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدکرلیا۔قتل واقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری سمیت 3 اشتہاری مجرموں کو گرفتار کرلیاگیا۔ راولپنڈی پولیس نے 12 ملزموں کو گرفتار کرکے ناجائز اسلحہ مع ایمونیشن اور تین کلو چرس،50لٹر شراب  برآمد کرلیا۔ ہسپتال میں شہری کی جیب سے موبائل چوری کرنے والے ملزم کو قابوکرلیاگیا۔راولپنڈی پولیس نے 40بھکاریوں کو گرفتار کرکے مختلف تھانوں میں بند کروایا۔کیپیٹل پولیس نے 24گھنٹوں کے دوران8جر ائم پیشہ عناصرگرفتار کر کے 2635 چرس،630گر ام ہیر وئن، 120گر ام آئس، اور وارداتو ں میں استعمال ہو نے والا اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید