کراچی (جنگ نیوز) سابق انٹرنیشنل ایرانی فٹ بالر ووریا غفوری کو ایرانی پولیس نے گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق غفوری کو ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کرنے اور قومی ٹیم کی ساکھ کو نقصان پہچانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ایرانی فٹ بال ٹیم نے فیفا ورلڈ کپ میں احتجاجی مظاہرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے انگلینڈ کے خلاف میچ سے قبل قومی ترانہ بھی نہیں پڑھا تھا۔ ایران کے سرکاری میڈیا نے بھی قومی ترانے والا حصہ نشر نہیں کیا۔ ایران میں تقریباً 2 ماہ قبل پولیس کی زیر حراست میں نوجوان لڑکی مہاسا امینی کی موت کے بعد ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔