• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرشنگ سیزن شروع، 17 شوگر ملوں کے بوائلرز بن، کاشتکاروں میں بے چینی

شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے)کرشنگ سیزن شروع ہونے کے باوجود پنجاب کی 42 میں سے 17 شوگر ملوں نے تاحال اپنے بوائلرز کو بروقت چالو نہیں کیا ہے ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر کرشنگ سیزن شروع ہونے سے قبل ایک سرکاری ادارہ نے ہنگامی بنیادوں پر ایک سروے رپورٹ مرتب کر کے حکومت پنجاب کو بھیجی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کاشتکاروں نے متعدد شوگر ملوں کے باہر گنے کی لدی ہوئی ٹرالیاں اور ٹرک لانا شروع کر دیئے ہیں جن کی بروقت خریداری نہ ہونے کی وجہ سے گنے کا وزن کم ہونے اور ٹرانسپورٹ کے اضافی اخراجات پڑنے کی وجہ سے کاشتکاروں میں شدیدبے چینی پائی جاتی ہے پنجاب کی 42 میں سے 17 شوگر ملوں نے ابھی انسپکٹروں کی ملی بھگت سے اپنے بوائلرز کی سالانہ انسپکشن کروائی ہے اور نہ ہی ان کو چالو کیا ہے جو گنے کی کرشنگ شروع ہونے سے کم از کم 3 روز قبل چالو کرنا فنی لحاظ سے ضروری ہے۔
اہم خبریں سے مزید