اوکاڑہ (وارث حیدری)پنجاب میں حکومت کی تبدیلی کیلئےمعاملات زرداری،شجاعت اور ترین کےسپرد،ن لیگ،پیپلز پارٹی،ق لیگ کا اشتراک پلان اے جبکہ عمران خان کے بیانیہ سے مبینہ اختلاف رکھنے والے ایم پی ایز کے گروپ کی اعلانیہ تشکیل پلان بی قرار،دونوں ممکنہ صورتوں میں ن لیگ،پیپلز پارٹی ”قربانی“ دینے والوں کو انتخابی ایڈجسٹمنٹ کی ضمانت دے گی،ذمہ دار ذرائع کے مطابق حکمران اتحاد پنجاب میں آئینی طریقہ کار سے حکومت کی تبدیلی کے لئے فیصلہ کن اور نتیجہ خیز راؤنڈ کھیلنے کے لئے تیار ہو گیا ہے مشاورت کے بعد قائدین نے معاملات آصف زرداری، چوہدری شجاعت حسین اور جہانگیر خان ترین کے سپرد کئے ہیں۔