• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں تجارت کا حجم 40 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم ہے، پاکستانی سفیر

دبئی ( سبط عارف ) متحدہ عرب امارات میں تعینات پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان امارات تجارت کا حجم 40 ارب ڈالرز تک پہنچایا جائے گا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاکستان ایسوسی ایشن میں متحدہ عرب امارات کے 51 ویں قومی دن کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرنے کے بعد دی نیوز سے گفتگو ہوئے کیا۔ فیصل نیاز ترمذی نے کہا پاکستان اور امارات کے درمیان تجارتی حجم ابھی گیارہ بلین ڈالرز ہے جس میں اضافے کیلئے دن و رات کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔ سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی نے متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کو 51 ویں قومی دن کی مبارک باد دی اور اماراتی ترقی کو قابل تقلید قرار دیا۔ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں نے اماراتی تعمیر و ترقی میں بنیادی کردار ادا کیا ہے اور ان تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔ تقریب میں دبئی میں کمیونٹی ڈویلپمنٹ اتھارٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر عمر المثنیٰ نے پاکستانی برداری کے کردار کی تعریف کی۔ اس موقع پر تقریب میں متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان دوستی کے روابط مضبوط کرنے کیلئے خدمات انجام دینے والی اماراتی شخصیات کو پاکستان ایسوسی ایشن دبئی نے ایوارڈز سے نوازا۔
اہم خبریں سے مزید