• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب،671 کلو چرس اور 2لاکھ 90 ہزار نشہ آور گولیوں کی اسمگلنگ ناکام، پاکستانی سمیت 83 افراد گرفتار

ریاض (شاہدنعیم) سعودی عرب میں سرحدی محافظوں نے 2 ہزار 785کلو گرام نشہ آور بوٹی قات، 261کلو گرام چرس، 2 لاکھ 90ہزار نشہ آور گولیاں برآمد کرکے ایک پاکستانی سمیت 83 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ سرحدی محافظوں کے جنرل ڈائریکٹوریٹ کے سرکاری ترجمان کرنل مسفر القرینی نے کہا کہ بارڈر گارڈز نے دوران گشت نجران، جازان، عسیر، شرقیہ، مدینہ اور مکہ مکرمہ میں منشیات کی اسمگلنگ کی کوششیں ناکام بنائیں۔
اہم خبریں سے مزید