کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں علینہ فاروق شیخ کے سوال کیا عمران خان، نواز اور شہباز شریف سے مل کر الیکشن کی تاریخ کیلئے مذاکرات کریں گے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ عمران خان الیکشن کی تاریخ کیلئے حکومت کے ساتھ مذاکرات نہیں کریں گے.
حکومت اور اپوزیشن رہنما اپنی اپنی قیادت کی رضامندی سے بیک ڈور بات چیت کررہے ہیں،ارشاد بھٹی نے کہا کہ عمران خان نے مل کر چیزیں طے کرنا ہوتیں تو ابھی تک اقتدار میں ہوتے.
عمران خان الیکشن کی تاریخ کیلئے حکومت کے ساتھ مذاکرات نہیں کریں گے، عمران خان فوری الیکشن چاہتے ہیں جبکہ پی ڈی ایم اقتدار میں ایک سال کی توسیع چاہتی ہے۔