• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافیوں پر تشدد اور افسران کو گالیوں کے واقعات شرمناک ہیں، وزیر اطلاعات

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ ‏صحافیوں پرتشدد اور افسران کو گالیوں کے واقعات انتہائی قابل مذمت اور شرمناک ہیں، ہر گزرتے لمحے کے ساتھ عمران خان کی اصلیت سامنے آ رہی ہے۔ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ یہ گالیاں نہیں مسترد ہونے کی فرسٹیشن ہے یہ صحافیوں پہ تشدد نہیں پاگل پن کی نشانیاں ہیں۔انہوں نے کہاکہ افواجِ پاکستان کے خلاف غلیظ مہم اور دماغی مرض میں گالیاں ہر گزرتے لمحے کے ساتھ عمران خان کی اصلیت سامنے آ رہی ہے۔
ملک بھر سے سے مزید