• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریکوڈک اقدامات مکمل کرکے پروجیکٹ بحال کیا جائے، ایپکس کمیٹی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ریکوڈک پراجیکٹ کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ریکوڈک انتظامات کی تکمیل کیلئے طے شدہ اقدامات پر عملدرآمد ہونے میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ایپکس کیمٹی نے کہا کہ ریکوڈک اقدامات کامیابی سے مکمل کرکے پراجیکٹ بحال کیا جائے،طے شدہ انتظامات کی ڈیڈ لائن تک تکمیل سے عالمی سرمایہ کاروں کا اعتمادبڑھے گا، وزیر خزانہ نے متفقہ انتظامات کے تحت بقیہ اقدامات کی جلد تکمیل کی اہمیت کو اجاگر کیا اور تمام متعلقہ افرادپر زور دیا کہ وہ حتمی مقررہ تاریخ یعنی 15 دسمبر 2022 تک اقدامات کی کا میا بی سے تکمیل کو یقینی بنائیں اور تصفیہ کے بعد جلد پراجیکٹ کو بحال کیا جائے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ پہلے سے دائر ریفرنس پر سپریم کورٹ کی ایڈوائس موصول ہونے کے بعد ضروری قانون سازی کے اقدامات کیے جائیں گے جس کیلئے متعلقہ صوبے مکمل طور پر تیار ہیں۔

اہم خبریں سے مزید