• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی این پی )آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی تقرری کے دو روز بعد لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے قبل از وقت ریٹائر منٹ لینے کا فیصلہ کر لیا ۔ رپورٹ کے مطابق کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔خاندانی ذرائع نے بھی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔


خیال رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا تعلق ان چھ لیفٹننٹ جنرلز میں تھا جن کے نام کی سمری آرمی چیف کی تقرری کے لیے وزارتِ دفاع کے ذریعے وزیراعظم ہاس بھیجی گئی۔ سمری میں سب سے پہلا نام لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کا ہے ، دیگر ناموں میں لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا، لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس، لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کے نام شامل تھے۔

اہم خبریں سے مزید