لاہور(ٹی وی رپورٹ)وزیرخزانہ اسحاق ڈار نےکہاہےکہ وزیرپٹرولیم کی قیادت میں پاکستانی وفد تیل وگیس سپلائی سےمتعلق بات چیت کیلئےکل روس جائیگا،ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےبتایاکہ وزارت پٹرولیم کےحکام کودورہ روس سے متعلق بلایاتھاجنہوں نےتصدیق کی کہ پاکستانی وفدپیر(کل)روس جائیگا،دعاہےکہ تیل، گیس کی فراہمی کیلئےیہ دورہ کامیاب رہے اور ہم پاکستانی عوام کیلئےروس سےبہتراور آسان شرائط پرمعاہدہ کرسکیں۔